پاکستان کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیاجائے:ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہئے ،پاکستان کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ملکی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے ،پاکستانی وزیراعظم اور سفارتکار کشمیر کا معاملہ تمام عالمی فورمز پر اٹھاتے رہتے ہیں ،پاکستان کا کیس انتہائی مضبوط اور بھارت کو کشمیر کا بنیادی تنازعہ حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا،پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہئے، جولائی 2016ءمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد جدوجہد آزادی میں اب تک 200 کشمیری شہید، 15 ہزار زخمی اور تقریباً 15 ہزار لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 1200 کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اپنی بصارت کھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …