وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہو اور ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے، بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ اور ہمارے لیے سوچنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم کہہ رہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …