بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں4مکان تباہ، 2نہتے کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (میڈیا 92نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک ) سرینگر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 2نہتے کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران بر بریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4مکانوں کو تباہ کر دیا ،جس میں 2نہتے سری نگر کے رہائشی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والوں کی میتیں بھی تباہ کردہ مکانوں کے ملبے کے نیچے سے ملی ہیں۔ شہدا کی شناخت اویس احمد اور شبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اویس احمد کا تعلق ترال جبکہ شبیر احمد کا تعلق اغانزی پورہ سے ہے۔بھارتی فوج کے وحشیانہ رویے کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا،جس پر بھارتی نے فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔کٹھ پتلی حکومت نے سری نگر اور با نہال سے ریلوے سروس کو معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …