اعتراض نیب کے متحرک ہونے پر نہیں،احد چیمہ کی گرفتاری پر ہے،رانا ثنا اللہ خان

لاہور (میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ، آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں نیب کے متحرک ہونے پر نہیں احد چیمہ کی گرفتاری پر اعتراض ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نیب میرٹ پر فیصلے کرے ، نیب کے متحرک ہونے پر اعتراض نہیں ہے بلکہ احد چیمہ کی گرفتاری پر اعتراض ہے۔
حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رضا حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ رضا حیات جس جماعت میں بھی رہے اس کودھوکہ دیا وہ پہلے پیپلز پارٹی اور پھر (ن) لیگ میں شامل ہوئے۔ ایسے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے باعث شرمندگی ہو سکتے ہیں۔ رضا حیات ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے اور ووٹنگ کیلئے لوگوں کو ٹیلیفون بھی کرتے رہے، انہوں نے ایم این ایز کو ٹیلیفون کیے اور کہا کہ ووٹ ڈالنے نہ جائیں ، اب وہ جنوبی پنجاب کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …