صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری

لاہور (میڈیا92نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے,سرکاری دفاتر سمیت تمام قومی املاک، اہم سیا سی و مذہبی شخصیات کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کے احکامات ۔

لاہور میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقع کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، احکامات کے مطابق سرکاری دفاتر سمیت تمام قومی املاک ، اہم سیا سی و مذہبی شخصیات کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کل نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے بھی ٹرپل سٹیب سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں گے، جبکہ رائے ونڈ اجتماع پر خود کش دھماکہ کے تناظر میں صوبہ بھر میں گشت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …