پاکستانتازہ ترین

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم: گرفتار ملزم احد چیمہ کی اہلیہ کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز

لاہور:(کرائم رپورٹر میڈیا92نیوز) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں
جیونیوز کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور نیب نے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ احد چیمہ سے دوران تفتیش شواہد ملے ہیں جس میں ان کی اہلیہ کےنام بہت سےاثاثے ہیں، احدچیمہ کی اہلیہ سرکاری افسر ہیں، ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
ذرئع کے مطابق نیب حکام احدچیمہ کی اہلیہ کواپنی صفائی پیش کرنے کے لیے جلد طلب کریں گے۔

Back to top button