پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا،نجی چینل

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاﺅس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد سیاسی جماعتیں ایوان بالا میں اپنا اپنا قائد حزب اختلاف کیلئے لانے کیلئے کوشاں ہیں۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے اوربلاول بھٹو نے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد طلب کر لیا، خورشید شاہ،شیری رحمان اور دیگر رہنما زرداری ہاﺅس روانہ ہو گئے جہاں ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف لانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف بھی سینٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ حکمران اتحاد نے قائدایوان کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …