آج کادن کیسا گزرے گا


حمل
دیرتک سونے کو دل چاہے گا ، طبیعت میں سستی بھگانے پر ہی جائے گی ، طلبا کو نئے پروجیکٹ پر کام مل سکتا ہے ،محنت کریں۔


ثور
سواری کی مرمت کروائیں گے ، کوئی انڈر پریشر کرنے کی کوشش کرے گا ۔ بچ کررہیں ۔ آپ کا اعتماد آپ کی طاقت ہے ، یادرکھیں۔


جوزا
سفر کا موقع ملے گا ، صحت میں بہتری آئے گی ۔ شیڈول کے مطابق کام کررہے ہیں ۔ اسی میں ہی بہتری نظرآئے گی ۔


سرطان
خیالات کی دنیا میں رہنا اب چھوڑ دیں ۔ صحت کے امور پر توجہ دیں ، کسی کو بھی غلط مشورہ دینے سے احتراز برتیں۔


اسد
غیر ضروری بحث ومباحثہ سے گریز کریں ، تصدیق کئے بغیر کسی بھی بات پر یقین نہ کریں ، پہلے خود دیکھیں۔


سنبلہ
گھومنے پھر نے کے لیے جانا ہوگا، رکے ہوئے کام پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ۔ اب کسی کی بات میں آئے بغیر عملی قدم اٹھالیں۔


میزان
پراثر لوگوں سے ہوشیار رہیں ، حساب کتاب میں محتاط رہیں ۔ عملاً اظہار کریں ان باتوں کا جو آپ دوسروں میں دیکھ رہے ہیں ۔


عقرب
رشتے داروں سے ملاقات ہوگی ،مذہبی کاموں کی طرف رجحان بڑھے گا ، آج لوگوں کو اچھے کاموں کی تلقین کرتے نظر آئیں گے ۔


قوس
آپ جس پر بھروسہ کررہے ہیں صرف ایک مرتبہ اس کی جانچ ضرور کرلیں ۔ آج کا دن معاہدوں کے حوالے سے اہم ہے ۔


جدی
ذاتی کام کرنے اور حکم چلانے کے لیے موزوں وقت ہے ۔ لین دین میں مکمل احتیاط برتیں ۔ لکھ کرکام کرناچاہیں گے ۔


دلو
کچھ افراد لڑائی کراتے نظر آرہے ہیں ، احتیاط کریں ، کاروباری معاملات میں محنت درکار ہے ۔


حوت
کوئی پھنسی ہوئی رقم آپ کو واپس مل جائے گی ، شراکتی کاروبار میں بہتری آئے گی ، اخراجات کنٹرول میں رہیں گے ۔ غذا کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …