توہین عدالت کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نےتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عدالت نے حکم کے باوجودتنخواہیں اور مراعات واپس نہ کرنے پر رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کیخلاف سنگین نوعیت کی عدالتی آبزرویشن موجود ہیں ، رحمان ملک نے بطور سینیٹر مانیٹر فنڈز واپس نہیں لئے ،رحمان ملک سے فنڈ واپسی کیلئے الیکشن کمیشن اور سینیٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …