LAHORE: April 14 - PML-N President Mian Muhammad Shahbaz Sharif addressing a press conference at Sharif Medical City in Raiwind. APP photo by Masood

شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن/میڈیا92نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی کے مستقل صدر منتخب ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی پارٹی صدارت کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہو گیا اور مقررہ وقت سے پہلے صرف شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،ان کے علاوہ کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور اس طرح شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے۔

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائد کنند گان کے دستخط بھی موجوتھے۔مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنا یا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …