حمل
اہم معاملات قابل اعتماد فرد سے شیئر کرسکتے ہیں ، کسی تقریری مقابلے میں جانے کا موقع ملے گا ، آج ٹائم ٹیبل میں ترمیم کرسکتے ہیں
ثور
تعلیمی کمی پر قابو پانے کیلئے شدت سے سوچیں گے ، خود محنت کرنے کو دل چاہے گا ، قانونی معاملات میںجلد بازی کے فیصلوں سے بچیں۔
جوزا
کسی اہم کام کو ٹالتے نظر آرہے ہیں ، طالبعلموں کو محنت کرنا ہوگی ، دفتر میں کام کرنے والے افراد بحث ومباحثے سے بچتے ہوئے کام سے کام رکھیں ۔
سرطان
گھر کی سجاوٹ کی جانب آپ کا خصوصی دھیان رہتا ہے ، تعریف ہونے پر پھولے نہیں سمائیں گے ، شاپنگ کرتے ہوئے زیادہ خرچے سے بچیں۔
اسد
صحت کی بہتر کیلئے توجہ میں فقدان نظر آرہا ہے ، خود پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیں ، مہمانوں کی آمد ورفت پراکتاہت کا شکار نہ ہوں ۔
سنبلہ
تخلیقی کام کا جنون سوار ہوگا ، لکھنے پڑھنے کی جانب سے رجحان مستقبل میں فائدہ ہوگا ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری ملے گی۔
میزان
پیٹ کے امراض سے چھٹکارا مل سکتا ہے ، سیر کرنے کو ترجیح دینگے ، ڈوبی ہوئی رقم ملنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں ، دفتری ماحول اچھا رہے گا ۔
عقرب
دوستوں کے ساتھ گھومنے یا ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنائیں گے ، معلومات میں اضافہ ہوگا ، ہنستے مسکراتے وقت گزرے گا ۔
قوس
فارغ وقت میں کتابیں پڑھنا پسند کریں گے ، شام کا وقت مصروف گزرے گا ، پس پشت پڑے کام مکمل ہونے میں کچھ وقت باقی ہے ۔
جدی
آج سب کو وقت دے سکیں گے ، مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کے نتائج مثبت نظر آئیں گے ، نئی اشیاءخریدیں گے ۔
دلو
ماضی کا اچھا کام آج سر چڑھ کر بولے گا ، مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے، بیرون ملک کے سفرکی بھی دعوت ملے گی۔
حوت
نئی ذمہ داریاں مل سکتی ہیں ، الجھن کا شکار ہوئے بغیر چیلنج کو نبھائیں ، پکنک کا پروگرام موخر ہوتا نظرآرہا ہے ، تعلیمی مصروفیات کم ہونگی۔