لاہور(سٹاف رپورٹر میڈیا92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے ا پنا فیصلہ کیاسب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا؟یہ سارا منظر ملک اور جمہوریت کی خد مت نہیں, کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے۔
لاہور میں میڈیاسے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے خوشی ہوتی کہ پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں ہے وہاں ن لیگ کی حکومت کیسے اور کیونکرتبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ نواز شریف نے د و ٹوک موقف اپنایاہے کہ 70سال کے کھیل کوتبدیل کرناہوگا