پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے90 فیصد بجٹ پنجاب میں خرچ کیا، ہم چاہتے ہیں فنڈز ہر صوبے میں خرچ ہوں اور بلوچستان میں جو احساس محرومی ہے اس کا خاتمہ ہو۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارا امیدوار سلیم مانڈوی والا ہو گا اور ہمارے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ رضاربانی کے لیے 2018 کے الیکشن میں دوسرا پلان ہے اور اپنے سینیٹرز کی تعداد بتانا چیٹنگ ہو گی اور ن لیگ کو معلوم ہو جائے گا۔
۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …