چیف جسٹس صاحب، حکومت کی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے: احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …