آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران گرفتار

لاہور:(کرائم رپورٹر میڈیا92نیوز)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب لاہور کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف انجینئر اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور کرنل (ر)عارف شامل ہیں۔

نیب حکام نے چاروں افسران سے ساڑھے 9 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی۔

بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹرٹیجک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 فروری کو نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

بعدازاں احد چیمہ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم شاہد شفیق کو بھی گرفتار کیا گیا، وہ بھی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
ملزم شاہد شفیق بسم اللہ کمپنی کا سی ای او ہے جس پر کمپنی کے لیے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔

اس سے قبل نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …