محمد شہبازشریف کا خواتین کے حقوق کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

لاہور(شیخ مبشرحسین /میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ،پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت اورمحنتی ہیں۔شہبازشریف ۔پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے۔پاکستان کے انتظامی اور دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا بھرپور کردار قابل ستائش ہے۔خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔

اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے،کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے تحفظ، عزت و احترام میں اضافے اور انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں،حکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔خواتین کے حقوق کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے۔

خواتین کی دادرسی اورانہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر قائم کیا گیاہے۔حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام فیصلہ ساز بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کو 33فیصد نمائندگی دی گئی ہے۔سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کیا گیا ہے۔سرکاری اداروں میں بھرتی کے لئے مقررکی جانے والی ہر کمیٹی میں ایک خاتون ممبر کا ہونا لازم قرار دیا جا چکا ہے۔لاکھوں خواتین کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضہ جات دئیے جارہے ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ شہبازشریف یہ دن ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرنے والی خواتین کو مزید آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …