نوازشریف نے فیصلہ تبدیل کروانے کیلئے آرمی چیف قمر باجوہ کوپیغام بھیجاتوآگے سے انہوں نے کہاکہ ۔ ۔۔ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (میڈیا پاکستان)سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ سنایاتو اس کے بعد طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں اور اب سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعودنے دعویٰ کیا ہے کہ ایک رات قبل نوازشریف نے آرمی چیف کو پیغام بھیجا کہ فیصلہ تبدیل کروائیں تو جنرل باجوہ نے کہاکہ ججز کا فیصلہ ہے، ہماراتواس سے تعلق ہی نہیں۔

نیوزون کے پروگرام ’لائیوود ڈاکٹرشاہدمسعود‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ ’اب ستر سال بعد میاں صاحب کو یہ پاکستان اچھا نہیں لگ رہاجوپانچ مہینے پہلے بڑا زبردست تھا، آرمی چیف کو ایک رات پہلے انہوں نے دودفعہ میسج بھیجا کہ آپ ججز سے فیصلہ تبدیل کروائیں، جنرل باجوہ نے کہاکہ ججز کا فیصلہ ہے، ہماراتو اس سے تعلق ہی نہیں ، ان کا ذہن تھا کہ فوج اور باجوہ ان کیلئے کچھ کردیں گے ۔ ایک محاذ پر ناکامی کے بعد ججوں کی سائیڈ لائنز کھولنے کی کوشش کی، وہ اپنی جگہ کھڑے رہے ،جے آئی ٹی اراکین پر پیسہ لگانے کی کوشش کی تو وہ بھی اپنی جگہ پر کھڑے رہے ، پھر انہوں نے ڈرایا دھمکایا اور اب میاں صاحب غصے ہوکر بیٹھے ہیں کہ یہ ملک کیسے چلے گا وغیرہ وغیرہ ‘

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …