سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نےشریف خاندان کےخلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق سماعت کی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 2 ماہ جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ٹرائل کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے ملزمان کے خلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق سماعت کی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے ٹرائل کے لئے مزید وقت مانگا تھا۔قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی پراسیکیوٹرسپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …