راولپنڈی: نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر فنانس کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق دونوں افراد پر شکر پڑیاں کمپلیکس کی تعمیر کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …