وزیراعلیٰ سندھ نے مئیر کو بے اختیار بنادیا، اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، چیئرمین پی ٹٰ آئی عمران خان

کراچی(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کے پی کے میں دگنے مارجن سے جیتے گی۔

عمران خان نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرپشن کے الزامات عائد کیے، کراچی کے حوالے سے کپتان نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مئیر کو بے اختیار بنادیا ہے، کراچی میں لندن کی طرز پر براہ راست مئیر منتخب کرنا ہوگا۔

اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے باہر پی آئی اے ملازمین اور تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے تین مہینے رہ گئے ہیں، حکومت کے پاس نجکاری کا مینڈیٹ نہیں ہے۔عمران خان نے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر پودا لگاکر ملین ٹری سونامی مہم کا افتتاح بھی کیا، اسی دوران دھکم پیل میں کئی پودے ٹوٹ بھی گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …