نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر (ن) لیگی امیدوار کامیاب، غیرسرکاری نتیجہ

لاہور:(بیوروچیف،میڈیا 92نیوز) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے نااہل ہونے والے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔
سینیٹ کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اراکین اسمبلی نےووٹ کا حق استعمال کیا۔
ریٹرنگ افسر نے ملک وحید اور ثوبیہ انور کے ووٹ مسترد کردیے، وحیدگل پر مہر لگانے کے بعد ووٹ صوبائی وزیر کو دکھانےکاالزام تھا جبکہ ثوبیہ انور نے ووٹ پر غلط نشان لگادیا تھا۔ اپوزیشن اراکین نے ملک وحیدکےعمل پراحتجاج بھی کیاتھا۔
نہال ہاشمی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ پیپلز پارٹی نے نشست پر پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن )کےحمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کو 298ووٹ ملے جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار کی ڈاکٹر زرقا تیمور کو 38ووٹ ملے۔
(ن) لیگ کے نامزد سینیٹ امیدوار کی آزاد حیثیت میں جیت پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ !مسلم لیگ (ن )کے ہر رکن نے پارٹی کو ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …