پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ‘عمران خان کا بڑا اعلان‘جلسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (بیورورپورٹ/میڈیا 92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا مارچ کے مہینے میں ملک گیر جلسوں کا اعلان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 9مارچ کو شیخوپورہ ننکانہ جائیں گےجبکہ پی ٹی آئی 11 مارچ کو فیصل آباد میں میدان سجائے گی۔

تحریک انصاف کا سونامی 13 مارچ کو گجرات جائے گا اور 14مارچ کو عمران خان جہلم میں جلسہ کریں گے۔اس کے بعد 15 مارچ کو پی ٹی آئی کا ملتان میں عوامی اجتماع ہوگا۔

تحریک انصاف 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرے گی جبکہ 17 مارچ کو عمران خان لاہور جائیں گے۔

عمران خان 19سے 20 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے اور شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا آخری جلسہ 30 مارچ کو قصور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، …