اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزارت قانون کو بھجوادی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کےباعث ان کی مدت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں ان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 2012 میں عہدے پر تعینات ہوئے جس کے بعد انہیں 2015 میں 3سال کی توسیع دی گئی تھی۔

واضح رہے جج محمد بشیر شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں جو تقریباً گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق احتساب عدالت نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلہ سنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …