انتظام قتل کیس :تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے تیسرا اجلاس آج بلالیا

کراچی (کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)کراچی میں گاڑی پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جے آئی ٹی نے تیسرا اجلاس آج بلایا ہے،مجھے اور وکیل کو ایک بجے تک جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا کہاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کی ہے وہ رپورٹ آج پیش کریں گے،امید ہے رپورٹ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہوں گی۔

اشتیاق احمد نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ثابت کیا ہے کہ میرا بیٹا فرار نہیں ہوا تھا،میرے بیٹے کو غفلت سے نہیں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی جے آئی ٹی سے مطمئن ہوں ،امید ہے انصاف ملے گا۔

اس سے قبل جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں مقتول انتظار کے والد اشتیاق حسین ، ان کے وکیل ،سابق ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر اور خاتون مدیحہ کیانی پیش ہو ئی تھیں۔

جے آئی ٹی ممبران نے تینوں افراد سے الگ الگ انٹرویو کیے اور تمام باتیں ریکارڈ کا حصہ بنائیں جبکہ مقدس حیدر سے گرفتار اہلکاروں سے جیل میں کیے جانے والے انٹرویو سے متعلق کراس سوال کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …