وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل

پشاور(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی قیمتی اراضی میں خرد برد کی اور اس کی لیز اونے پونے داموں جاری کی۔

مراسلے کے مطابق اس خردبرد میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر محمد رمضان شیخ بھی ملوث تھے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …