لاہور تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی

(میڈیا پاکستان): مال روڈ پر نیلا گنبد چوک میں تیزرفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد کر کے زخمی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دو نوجوان آزادی کا جشن منانے کے بعد گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی تلاشی لی تو شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی جس پر پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان گاڑی چلا رہا تھا جبکہ دوسرا نوجوان شور شرابہ کر رہا تھا کہ اس دوران گاڑی بے قابوہوکرکھمبے سے ٹکراگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …