احد چیمہ نیب کی گرفت میں، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب تفتشی ٹیم آفس کے بعد بھی تفتیش کرنے لگی.. نیب کی تفتیشی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا. نیب کی تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ایل میل ایڈریس سے بھی مواد کا جائزہ لے رہی ہے. احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں. احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں موجود سیکنڑوں دستاویزات کا بھی جائزہ لے رہی ہے جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا. :نیب حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ احد چیمہ سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئ. احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے ملنے والی میسجز اور دستاویزات پر بڑے پیمانے پر انکشافات ہونے کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …