لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

لاہور:(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ ، ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے جڑواں شہروں میں آج مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور فاٹا میں بھی کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم کوئٹہ، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ بارش ژوب میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …