پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

ن لیگ کادورحکومت خدمت اوردیانت سےعبارت ہے،شہباز شریف

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا دورحکومت شفافیت،خدمت اوردیانت سے عبارت ہے۔

لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں شفافیت کااعتراف عالمی سطح پربھی کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قومی وسائل کو امانت سمجھ کرعوامی فلاح پراستعمال کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 682ارب روپے کی بے مثال بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،سترسالہ تاریخ میں ایسی شاندار بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔

Back to top button