عدالت عظمییٰ نے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عبدالمنعم کو نااہل قرار

پشاور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قراردے دیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست کی ضمانت دی۔ درخواست گزارکا موقف تھا کہ عبدالمنعم جعلی دستاویزکی بناء پراسکول ٹیچربھرتی ہوکر تنخواہ لیتے رہے ہیں ، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت عظمییٰ نے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عبدالمنعم کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …