نوازشریف پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

لاہور(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ نوازشریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں وہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کو احتساب کی عادت نہیں، انہیں پاناما کا نہیں بلکہ 30 سال کا حساب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈرامے بازی میں ماہر ہیں، انہوں نے ہائی جیکنگ اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرکے ڈرامے بازی کی، نوازشریف کیا سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے چار سال دیکھا، جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو اس وقت ووٹ اور پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رکھی، اب وہ پارلیمنٹ کی بات کررہے ہیں لیکن عوام سب جانتے ہیں، عوام انہیں الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نوازشریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں، وہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں آئینی بحران اور سسٹم میں گڑبڑ ہو لیکن ہم پر امید ہیں کہ نظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی کیا وجہ تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا ہوگا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اور استعفیٰ دے کر گھیر بیٹھیں، اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ احتساب ہوگا اور پانچ سال کا جواب دینا پڑے گا، نوازشریف کے ساتھ مشرف کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے، سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، عدلیہ پر اسٹیمپ لگے گی، صرف سیاستدانوں کے خلاف فیصلے کرسکتے ہو اور مشرف کو باہر بھیج سکتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …