پرویز مشرف کا وطن واپسی پر غور شروع

دبئی(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا، مشاورت کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کو دبئی طلب کر لیا۔

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔

اختر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …