(میڈیا پاکستان) جشن آزادی کی خوشی میں لیسکو نے شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، لیسکو حکام کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں شہر میں گھریلو صارفین کے لئے زیرو لوڈشیڈنگ کر دی گئی ہے تاکہ وہ جشن آزادی کو اپنے گھروں میں آسانی سے منا سکیں، لیسکو کی طلب اڑتیس سو میگاواٹ جبکہ فراہمی بتیس سو میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے چھ سو میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔