شریف خاندان کی حاضری سے استثنا درخواستوں پر عدالت کا حکم نامہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت میں حکم نامے میں کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کوعدالت حاضری سےاستثناکاجوازنہیں بنایاجاسکتا،وڈیو لنک بیان کےوقت لندن جاکراٹارنی مقررکرنےکاجواز بھی تسلیم نہیں۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کےمطابق کلثوم نوازکی 6کیمو تھراپی ہوگئی ہیں اور ڈاکٹرکی رپورٹ کےمطابق مریضہ کی بیماری پرکافی حدتک قابوپالیا،کینسرکارسک کم کرنےاورمستقبل میں علاج کیلئےریڈیوتھراپی تجویزکی گئی ہے۔

واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 15 فروری کو اپنے مختصر فیصلے میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کیں تھی جس کا آج باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …