نیب کی درخواست مسترد، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …