لاہور: پروفیسر کا قتل، طالبہ سمیت 3 افراد زیر حراستلاہور: پروفیسر کا قتل، طالبہ سمیت 3 افراد زیر حراست

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)گلبرگ میں پروفیسرکے قتل کے شبہ میں پولیس نے طالبہ سمیت3افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ نے واقعہ کے روز اپنے فون سے کال پر آخری بار جس سے بات کی وہ ایک طالبہ تھی، جس پر طالبہ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا۔

اس کے علاوہ 2مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پروفیسر تنظیم چیمہ کو کلمہ چوک کے قریب قتل کیا گیاتھا اور ان کو 4گولیاں ماری گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …