پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے ٗہم نے انصاف کرناہے ٗچیف جسٹس

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے تاہم ہم نے انصاف کرناہے. جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت کی .

اس موقع پر چیف جسٹس نے کیس کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کو ٹرائل پر توجہ دینی چاہیے جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ٹرائل کورٹ سے التوانہیں لیا.چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ سندھ میں ہم نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں

جب کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے، عدالتوں کے ذریعے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کو ہی واپس لے لیں گے، کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے.چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں آؤٹ آف ٹرن پروموشن لینے والوں کوکیسے چھوڑیں ٗہم نے انصاف کرناہے، بندہ ماردو اور آؤٹ آف ٹرن پروموشن لے لو، بندے مارنے والوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں، چاہے کتنے بھی متاثرہوں اصول طے کرنے ہیں. عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی.

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …