راولپنڈی (نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بچے کھچے دہشتگرد 27لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ دوسرے ممالک بھی دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت امن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا .
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ آپریشن ردالفسادسے بچے کھچے دہشتگردوں کاصفایا کیا جارہا ہے جبکہ بچے کھچے دہشتگرد 27لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں اور دہشتگرد موثر بارڈر سیکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ لے رہے ہیں.سپہ سالار کا کہناتھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ مشترکہ حکمت عملی سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے .