لودھراں(میڈیا 92نیوز)پقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154میں تحریک انصاف کے جہانگیرترین کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست مسلم لیگ ن نے جیت لی اور اب پاکستانیوں نے ن لیگ کی جیت اور تحریک انصاف کی شکست پر اپنا موقف دیدیا۔
روزنامہ پاکستان کے ایک سروسے میں سوال کیاگیا کہ ’تحریک انصاف کی شکست کی وجہ کیا ہوسکتی ہے‘ جس پر سب سے زیادہ یعنی 42فیصد لوگوں نے جیت کو مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے تعبیر کیا۔ 2116افراد میں سے 20فیصد یعنی 431انٹرنیٹ صارفین نے سرکاری مشینری کے استعمال کا شاخسانہ اور 18فیصد 373 نے علی ترین کوٹکٹ قراردیا۔ 15فیصد 314لوگوں نے تحریک انصاف کی عدم توجہی اور 5فیصد یعنی105لوگوں نے عوام کی عدم دلچسپی کو تحریک انصاف کی شکست کا ذمہ دارٹھہرایا۔
