لاہور (کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)ہائیکورٹ نے ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام خبردار میں وکلاءکا تمسخر اڑانے کیخلاف درخواست پر پیمرا، اینکر آفتاب اقبال، سلطان لاکھانی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اسد نعیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے رضوان حیات گجر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ یکم فروری کو ایکسپریس ٹی وی چینل پر خبردار پروگرام میں وکلائ کی تضیحک کی گئی، پروگرام میں سول ججوں کے امتحانات میں 21 وکلاءکے پاس ہونے کا تمسخر اڑایا گیا
وکلاءکا تمسخر اڑانا نہ صرف بار ایسوسی ایشن کی توہین ہے بلکہ عدلیہ کی بھی توہین ہے، ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونیوالے پروگرام کے اینکر اور چینل مالک کو طلب کیا جائے، پیمرا کو چینل مالک اور اینکر کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، اور پروگرام خبردار کو نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیمرا، اینکر آفتاب اقبال، سلطان لاکھانی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا