14 اگست کو واہگہ بارڈ پر چارسو فٹ بلند پاکستانی پرچم لہرایا جائے گا

(میڈیا پاکستان):پاکستان نے واہگہ بارڈ پر چار سو فٹ بلند پاکستانی پرچم لہرا کر بھارت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ پاکستانی پرچم کی بلندی پر بھارتی میڈیا بھی کافی پریشان ہے۔
پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو واہگہ بارڈ پر چارسو فٹ بلند پاکستانی پرچم لہرا جارہا ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ بلند ترین پاکستانی پرچم نے بھارتی سرکار اور بھارتیوں کی نیند اڑا دی ہے ۔ ان دنوں بھارتی میڈیا پر بلند سبز ہلالی پرچم کا کافی واویلہ ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ ان دنوں اپنی سرکار سے سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ بھارت کا پرچم تین سو 60 فٹ بلند لہرا یاگیا تھا جس کو چند دونوں بعد ہی اتار لیا گیا اور آج تک دوبارہ بھارت وہ پرچم لہر نہیں سکا۔ لیکن پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی پرچم کو نیچا دکھا دیا ہے اور واہگہ بارڈ پر چار سو فٹ بلند سبز ہلالی پرچم بھارتیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …