بیک وقت 3، طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا، ڈاکٹر قبلہ ایازچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سفارشات تیار ہو چکی ہیں جنہیں جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بل تیار کیا جا رہا ہے جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ بیک وقت تین طلاقوں کی صورت میں سزا تجویز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔

اس سوال پر کہ کیا بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق ہو جائے گی تو قبلہ ایاز نے کہا کہ طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …