فیصل آباد ریلوے حکام کی غفلت ، دارلا احسان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ

فیصل آباد(ثاقب امین سے) لاپرواہی یا ریلوے حکام کی غفلت فیصل آباد دارلاحسان اسٹیشن کے قریب کراچی سے راوالپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین اور ٹرالی میں تصادم ،کوئی جانی نہیں ہوا،حادثہ اتنا خوفنا ک تھا کہ ٹریکٹر اور ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہو گیا،عینی شاہدین کے مطابق حاد ثہ پھاٹک کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہوا ، ذرائع کے مطابق اس جگہ پر پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں جس کے بارے میں متعدد مرتبہ ریلوے حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پھاٹک کو فی الفور تعمیر کیا جائے تاکہ آئندہ کسی ناخوشگوار حادثے محفو ظ رہا جاسکے لیکن تاحال مذکورہ جگہ پر ریلوے پھاٹک تعمیر نہ ہوا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی انکوائری کر رہے ہیں ،ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …