نواز شریف کے بعد ن لیگ کے دوسرے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی چھٹی،فیصلے کی گھڑی آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا 92نیوز) نواز شریف کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے ، چیف جسٹس نے اپنی سربراہی میں کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ہے جو بارہ فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔شیخ رشید احمد خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی درخواست میں ایل این جی معاہد کو کالعدم اور شاہد خاقان عباسی کو بدیانت قرار دے کر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی شیخ رشید نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ا یل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا،معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے،،سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لیئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباؤ ڈالا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے لیئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباؤ ڈالا گیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے ،پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا، درخواست سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، درخواست معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمد خلاف قانون ہے، خلاف قانون سپلائی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری پر شوق و شبہات پیدا ہوتے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، عدالت اس معاملے کو بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیئے مقرر کرے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بدیانت قرار دے کر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نا اہل کیا جائے اور معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کیے جائیں ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیرمین اوگرا تعینات کرے اور چیرمیں نیب کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے ۔ سپریم کورٹ ک جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید احمد کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت بارہ فروری کو کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …