پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ناقص اور کیمیکل کے استعمال پر مشروب ساز فیکٹری اور کیفے سیل،بھاری جرمانہ

لاہور(میڈیا پاکستان)پنجاب فوڈاتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مشروب ساز فیکٹری اور کیفے کو سیل کر دیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نور الامین کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں چائنزاشیابنانی والی فیکٹری میں بوتلوں کی تیاری میں مضرصحت کیمیکل کا استعمال کیا جاتا تھا اور خالی بوتلوں میں ٹوٹے ہوئے شیشے کے ذرات بھی پائے گئے،اس کے علاوہ ڈیفنس میں زائد المیعادکوکنگ آئل کے استعمال پرکیفے کو سیل کر دیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیفے میں ناقص چکن ودیگراشیااستعمال کی جارہی تھیں،ناقص صفائی،مطلوبہ ریکارڈ کی عدم موجودگی پر1،1لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …