کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)یم کیو ایم پاکستان کے نامزد سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پارٹی کے آئین کے مطابق کنوینر کے پاس کوئی ویٹو پاور نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد روف صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ میں رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتاہوں کے انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما روف صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کی روح سے الیکشن لڑنا سب کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ میں جوتشی نہیں ہوں لیکن پھر بھی کہوں گا کہ سینیٹ میں ہماری 3 نشستیں کنفرم ہیں۔