ہمارے کاغذات نامزدگی فائنل ہوچکے ہیں، فاروق ستار

کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا 92 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے کاغذات نامزدگی فائنل ہوچکے ہیں اور نامزد امیدواروں کو سب نے مبارکباد دی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ کامران ٹیسوری کا نام جنرل کیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا ہے،جبکہ احمد چنائے, فرحان چشتی, شاہد پاشا اور قمر منصور بھی ہمارے امیدوار ہوں گے ۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حسن فیروز ہمارے امیدوار ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کی نشست کے لیے منگلا شرما صاحبہ امیدوار ہوں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے پروانی اقلیتی نشست کے لئے نامزد امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …