سینیٹ انتخابات : پیپلز پارٹی کے 12 امیدواروں نے فارم جمع کرا دیئے

کراچی(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد 12 امیدواروں نے نامزدگی فارم صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرا دیئے۔
پیپلز پارٹی نے 7 جنرل نشستوں کیلئے میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب ، محمد علی شاہ جاموٹ، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، امام الدین شوقین اور ایاز مہر نے نامزدگی فارم جمع کرائے۔
ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پرڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری نے نامزدگی فارم جمع کرائے۔ خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر قرۃ العین عرف عینی مری اور کرشنا کماری نے فارم جمع کرائے۔
اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست پر انور لال دین نے فارم جمع کرا یا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ کے ہمراہ پہنچے تو کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …