Khairpur Tamiwali : In this Wednesday, Nov. 16, 2016 photo, Pakistan's army senior officer Lt. Gen. Qamar Javed Bajwa attends a military exercise in Khairpur Tamiwali, Pakistan. The spokesman for Pakistan's prime minister has announced on Saturday, Nov. 26, 2016, that Bajwa has been appointed as new army chief and Gen Zubair Mahmood Hayat as chairman Joint Chiefs of Staff Committee.AP/PTI(AP11_26_2016_000206B)

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقاتیں اور زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …