نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور میں تیاریاں مکمل

(میڈیا پاکستان) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، داتا دربار استقبالیہ کیمپ میں لیگی رہنماوں کی آمد و رفت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے لاہور میں استقبال کے لئے تیاریاں جاری ہیں،داتا دربار کیمپ میں تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، نواز شریف کے خطاب کے لئے کنٹینر بھی لگا دیا گیا۔
استقبالیہ کیمپ میں ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس نصب کر دی گئی، راستے میں جگہ جگہ سابق وزیراعظم کے پوسٹر اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، لیگی رہنماوں کی بڑی تعدادنے وقفے وقفے سے کیمپ کا دورہ کرکےانتظامات کا جائزہ لیا اور کارکنان کا خون گرماتے رہے۔
داتا دربار کیمپ میں وفاقی وزیر پرویز ملک،ایم این اے شائستہ پرویز ملک،لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمن، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر،ڈپٹی مئیر راؤ شہاب الدین ،وسیم قادر، نذیر احمد سواتی اور دیگر لیگی رہنما دورہ کرنےوالوں میں شام تھے،لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہفتے کو لاہور میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …